جو فنڈذ جمع کئے جارہے ہیں، وہ صحیح استعمال نہیں ہو رہے: سراج الحق
23 اپریل 2020 (15:14) 2020-04-23

لاہور: امیر جماعت اسلامی سراج الحق نے حکومت پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ جو فنڈذ جمع کئے جارہے ہیں، وہ صحیح استعمال نہیں ہو رہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے اُن کا کہنا تھا کہ متاثرین کو 12 ہزار روپے دینے کا اعلان تو کر دیا، لیکن حکومت ابھی صرف ڈیٹا اکٹھا کرنے میں مصروف ہے، بجٹ میں ایک مریض کے علاج کیلئے 111 روپے بھی نہیں رکھے گئے۔ ڈاکٹر بھی پریشانی کا شکار ہیں اور مریضوں کا علاج کرنے کے بجائے ہڑتال کرنے پر مجبور ہیں۔ حکومت ابھی تک انہیں حفاظتی کٹس فراہم نہیں کر سکی، امیر جماعت اسلامی نے حکومتی پالیسی کو انتہائی ناقص قرار دیا۔

دوسری جانب معاون خصوصی ثانیہ نشتر کہتی ہیں احساس کیش پروگرام کے تحت پہلی مرحلے کا کام مکمل ہوگیا۔ غریب اور متوسط طبقے کی معاشی صورتحال بہتر بنانا حکومت کی اولین ترجیح ہے۔ احساس پروگرام کے تحت رقوم کی تقسیم ہر ممکن شفاف بنایا جائے گا، پروگرام کے دوسرے اور تیسرے فیز کے تحت امدادی رقوم کی تقسیم جلد شروع کر دی جائے گی۔


ای پیپر