file photo

ذخیرہ اندوزوں کی شامت آگئی، پنجاب حکومت نے بڑا فیصلہ کر لیا
23 اپریل 2020 (15:00) 2020-04-23

لاہور: ذخیرہ اندوزی کے خاتمے کیلئے پنجاب میں آرڈیننس لاگو ہوگیا، وزیر صنعت میاں اسلم اقبال کہتے ہیں ذخیرہ اندوزی کرنے والے کو 3 سال تک کی سزا ہو سکے گی اور غلط بیانی کرنے والے ڈیلرز پر 10 لاکھ جرمانہ عائد کیا جائے گا۔

تفصیلات کے مطابق سبزیاں، مصالحہ جات، کوئلہ، کیمیکل، گوشت، سرجیکل گلووز، فیس ماسک، این 95 ماسک، سینی ٹائزر ذخیرہ کرنے والوں سے سختی سے نمٹا جائے گا۔

صوبائی وزیر نے کہا کہ 14 بلین سے زائد رقم انسداد کورونا کیلئے مختص کی گئی ہے۔


ای پیپر