file photo

ملک بھر میں شہری لاک ڈاؤن کی خلاف ورزی پر اتر آئے
23 اپریل 2020 (14:47) 2020-04-23

لاہور: کورونا کے باعث ملک بھر میں لاک ڈاؤن جاری ہے، لیکن لوگ گھر بیٹھ بیٹھ کر اکتا گئے اس لیے خلاف ورزیاں شروع کر دیں۔

پنجاب حکومت نے تھوڑی نرمی کیا کی، لوگ فری ہوگئے۔ گوجرانوالہ کے شہری غیر ضروری گھروں سے نکلنے لگے، دفعہ 144 کی خلاف ورزی بھی کی اور احتیاطی تدابیر بھی نظر انداز کی جس کے بعد پولیس نے پکڑ دھکڑ شروع کر دی۔

فیصل آباد میں بھی کاروبار زندگی رواں دوان، ٹریفک بھی معمول کے مطابق چلنے لگی، پولیس خانہ پوری کیلئے کارروائیاں کرتی دکھائی دی۔ ملتان میں بھی سڑکوں پر ٹریفک بڑھنے لگی، شہری دفعہ 144 کی خلاف ورزی کرتے دکھائی دیئے۔ پیر محل والوں نے تو لاک ڈائون کا مذاق بنا لیا، پولیس عمل درآمد کرانے میں ناکام، مین بازار میں شہریوں کا ایک ہجوم رہا۔

پشاور سمیت خیبرپختونخوا میں دفعہ 144 کی خلاف ورزی پر کاروائیاں، سو سے زائد شہری حوالات پہنچ گئے۔ کوہاٹ روڈ پر 4 میڈیکل اسٹور اور پیپل منڈی میں 3 پلازے سیل کر دیئے گئے۔ دکاندار انتظامیہ کو شکایت کرنے لگے۔

واضح رہے کہ کورونا ایک ایسا موذی مرض ہے جس بچاؤ کا واحد راستہ گھروں میں رہنا اور ایک دوسرے سے سماجی فاصلہ رکھنا ہے۔


ای پیپر