کورونا متاثرین کی تعداد 26 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر گئی
23 اپریل 2020 (12:51) 2020-04-23

نیویارک: دنیا بھر میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد 26 لاکھ 39 ہزار سے تجاوز کر چکی ہے، جبکہ ایک لاکھ 84 ہزار سے زائد افراد ہلاک ہوچکے ہیں۔

امریکا میں 24 گھنٹے کے دوران 2 ہزار 341 افراد ہلاک ہوگئے، جبکہ متاثرہ افراد کی تعداد 8 لاکھ 49 ہزار سے زیادہ ہے۔ اٹلی سے مزید 437 اموات رپورٹ ہوئیں، تعداد 25 ہزار 85 ہوگئی۔

ادھر ، اسپین میں مزید 435 ہلاکتوں کے بعد تعداد 21 ہزار 717 ہوگئی، فرانس میں 20 ہزار 796 اور برطانیہ میں مزید 763 اموات کے بعد تعداد 18 ہزار سے بڑھ چکی ہے۔ بیلجیئم میں 264، سویڈن 172 اور جرمنی میں 164 افراد ہلاک ہوئے، جبکہ نیدرلینڈز میں 138، کینیڈا 132، ترکی 117، اور ایران میں 94 افراد جان کی بازی ہار گئے۔

دنیا بھر میں 7 لاکھ 17 ہزار 800 سے زائد افراد کورونا کے خلاف جنگ جیت کر صحت یاب بھی ہوئے ہیں۔


ای پیپر