file photo

پاک فضائیہ کا کارگو طیارہ چین سے امدادی سامان لے کر پاکستان کیلئے روانہ
23 اپریل 2020 (11:16) 2020-04-23

اسلام آباد: کورونا کے خلاف جنگ میں پاکستان کے افواج بھی پیش پیش ہیں، پاک فضائیہ کا ایک اور کارگو طیارہ ، چین کے شہر بیجنگ سے امدادی سامان لے کر پاکستان کے لیے روانہ ہو گیا۔

چین میں پاکستان کی سفیر نغمانہ ہاشمی کا کہنا ہے کہ طیارے میں انتہائی اہم سامان ہے جو این ڈی ایم اے کے حوالے کیا جائے گا۔ پاکستان میں چین کے سفیر یاؤ جنگ کی کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے حکومت پاکستان کی کوششوں کی تعریف، کہا، حکومت پاکستان نے وائرس کو کنٹرول کرنے کے لیے فوری اور ضروری اقدامات کیے، چین ہمیشہ پاکستان کا قابل اعتبار شراکت دار رہے گا۔


ای پیپر