رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی روئیٹ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج ہوگا
23 اپریل 2020 (10:37) 2020-04-23

کراچی: ماہ مبارک رمضان کا چاند دیکھنے کیلئے مرکزی روئیٹ ہلال کمیٹی کا اجلاس آج کراچی میں ہوگا جس کی صدارت چیئرمین مفتی منیب الرحمٰن کریں گے۔

اس بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی بھی کمیٹی کا حصہ ہوگی، وفاقی فواد چودھری نے اقدام کا خیر مقدم کیا اور کہا کہ مذہبی تہوار اتحاد و یگانگت کا سببے ہوتے ہیں۔ 20 نکاتی اعلامیہ پر عمل درآمد کیلئے خصوصی کمیٹیاں بھی تشکیل دیدی گئیں ہیں۔

صوبائی دارلحکومتوں میں زونل کمیٹیوں کے اجلاس ہوں گے، شہادتوں کے بعد چیئرمین کمیٹی مفتی منیب چاند کے نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کرینگے۔ ملکی تاریخ میں پہلی بار وزارت سائنس اور ٹیکنالوجی بھی رویت ہلال کمیٹی کا حصہ ہوگی۔

ادھر کرونا سے محفوظ رمضان اور محفوظ پاکستان مہم جاری ہے، خصوصی کمیٹیاں مساجد میں 20 نکاتی متفقہ اعلامیہ پر عمل درآمد کیلئے سرگرم ہوں گی۔


ای پیپر