کتابوں کا عالمی دن آج منایا جا رہا ہے
23 اپریل 2019 (19:25) 2019-04-23

لاہور :پاکستان سمیت دنیا بھر میں کتب اور ان کے حقوق اشاعت کا عالمی دن آج منایا گیااس دن کے منانے کا مقصد کتابوں کے مصنفین کو خراج پیش کرنا-

ان کے حقوق اشاعت کے قوانین کے تحفظ کے متعلق اہمیت کو اجاگر کرنا اور عوا م خصوصاً بچوں کو کتب بینی کی جانب راغب کرنا ہے۔اس دن کے حوالے سے سماجی اور ادبی تنظیموں کی جانب سے کتب کی نمائش سمیت دیگر تقریبات کا اہتمام کیا گیاجس سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کتب بینی کی اہمیت کو اجاگر کرتے ہوئے کتب کے مصنفین کے حقوق اشاعت اور قوانین سے آگاہ ی فراہم کی۔


ای پیپر