مہنگائی کے سونامی میں ڈوبے عوام کیلئے ایک اور بُری خبر
کیپشن:   Image Source: Twitter
23 اپریل 2019 (17:22) 2019-04-23

لاہور :انٹرنیشنل مارکیٹ میں خام ٹیل کی فی بیرل قیمت میں اضافہ کیساتھ پاکستان میں بھی پٹرلیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے ۔

مہنگائی کے سونامی میں ڈوبی عوام کیلئے ایک اور بُری خبر یہ ہے کہ آئندہ ماہ تیل کی قیمتوں میں مزید اضافہ کیا جا سکتا ہے ،برطانوی خام تیل کی فی بیرل قیمت ایک ڈالر 90سینٹ اضافے کے ساتھ 73ڈالر 90سینٹ ہوگئی ہے اور امریکی خام تیل کی فی بیرل قیمت میں بھی ایک ڈالر 70سینٹ کا اضافہ ہوا ہے۔

ماہرین معاشیات کا کہنا ہے کہ بین الاقوامی سطح پر خام تیل کی قیمتوں میں اضافے سے پاکستان میں بھی پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں پر اثر پڑے گا۔ پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 3 سے 5روپے اضافہ ہوسکتا ہے۔


ای پیپر