محکمہ موسمیات نے آج سے ملک میں بارشوں کی پیشگوئی کر دی
کیپشن:   فوٹو بشکریہ فیس بک
23 اپریل 2019 (14:01) 2019-04-23

لاہور: محکمہ موسمیات نے آج سے ملک میں بارشوں کی پیش گوئی کی ہے۔ شمال مشرقی بلوچستان، پنجاب، خیبرپختونخوا اور کشمیر میں بارش اور ژالہ باری کا امکان ہے۔ بارشوں کا نیا سلسلہ جمعرات تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب میدانی علاقوں میں سورج آگ برسانے لگا، پنجاب اور سندھ گرمی کی لپیٹ میں، گزشتہ روز جیکب آباد میں پارہ 46، دادو اور لاڑکانہ میں 45 ڈگری سینٹی گریڈ تک پہنچ گیا۔

اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب، گوجرانوالہ، سرگودھا، فیصل آباد اور لاہور میں موسلادھار بارش کا امکان۔ سکھر ڈویژن میں بھی چند مقامات پر آندھی اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیش گوئی۔

ادھر کراچی میں گرمی بتدریج بڑھ رہی ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق سمندری ہوا معمول کے مطابق چلتی رہے گی۔ جس کے باعث شہر کا درجہ حرارت 36 سینٹی گریڈ سے کم رہے گا۔


ای پیپر