پشاور، انسداد پولیو مہم کیخلاف سازش بے نقاب، ملزم گرفتار
کیپشن:   فوٹو/ اسکرین گریب نیو نیوز
23 اپریل 2019 (10:36) 2019-04-23

پشاور: پشاور میں انسداد پولیو مہم کے خلاف سازش بے نقاب ہو گئی۔ بچوں کے ہلاک ہونے کی افواہ پھیلا کر عوام کو مشتعل کیا گیا۔ شہریوں کو اکسانے اور بچوں سے ڈرامہ کرانے والا ملزم گرفتار کر لیا گیا۔

پولیس کے مطابق گزشتہ روز پولیو ویکسین کے خلاف ماشو خیل میں احتجاج اور بی ایچ یو میں جلاؤ گھیراؤ کا مقدمہ تھانہ بڈھ بیر میں درج کر دیا گیا۔ مقدمے میں 12 ملزموں کو نامزد کیا گیا ہے جبکہ دیگر افراد بھی شامل ہیں۔

پولیس کے مطابق نامزد ملزموں کی گرفتاری کیلئے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔ مقدمے میں جلاؤ گھیراؤ اور توڑ پھوڑ کی دفعات شامل ہیں۔ پولیس کے مطابق ملزمان کی نشاندہی کیلئے سوشل میڈیا فوٹیج کی مدد لی گئی۔


ای پیپر