برطانوی شاہی خاندان میں ایک اور شہزادے کی آمد ،تصاویر سامنے آگئیں

23 اپریل 2018 (23:14)

لندن: برطانوی شاہی خاندان میں ننھا مہمان آگیا، ڈچس آف کیمبرج شہزادی کیٹ مڈلٹن نے بیٹے کو جنم دیا ہے۔ یہ ڈیوک آف کیمبرج شہزادہ ولیم اور ان کی اہلیہ کی تیسری اولاد ہے۔تفصیلات کے مطابق 36 سالہ کیٹ مڈلٹن کا بچہ لندن کے سینٹ میری ہسپتال میں پیدا ہوا۔

کیٹ مڈلٹن 22 مارچ سے چھٹی پر ہیں اور شاہی ذمہ داریاں نہیں نبھا رہیں۔ شاہی خاندان سے خوشی کی خبر سن کر لندن کی عوام بھی سینٹ میری ہسپتال کے باہر جمع ہونا شروع ہوگئی ہے۔ لوگ بے تاب ہیں اور شاہی بچے کو دیکھنا چاہتے ہیں۔

مزیدخبریں