Photo Credit Yahoo

تحریک انصاف کے 22ایم پی ایز اور ایم این ایز نے عمران خان کیخلاف اہم فیصلہ کر لیا
23 اپریل 2018 (22:36) 2018-04-23

نوشہرہ: تحریک انصاف کے22 ایم پی ایز اور ایم این اےز نے کہا کہ اگر عمران خان اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک 15 دن کے اندراندر اراکین اسمبلی سے معافی نہ مانگی تو ان کے خلاف تمام وہ ثبوت پیش کریں گے جس کا وہ سوچ بھی نہیں سکیں گے ،پرویز خٹک اپنی وزارت اعلیٰ کا منصب کھوچکے ہیں ،اخلاقی طورپر فوری مستعفی ہوجائےں ،اراکین صوبائی اسمبلی نے تحریک انصاف کی قائم کردہ کمیٹی کی طرف سے شوکاز نوٹسز کی کاپیاں پھاڑدیں اور کہاکہ کیونکہ الزامات پہلے لگے جبکہ نوٹس بعد میں بھجوائے گئے ہم ان دونوں کے خلاف عدالت کا دروازہ کھٹکھائیں گے ،چیف جسٹس آف پاکستان ہم پر لگائے گئے الزامات کا سوموٹو ایکشن لےں بصورت دیگر راہ راست اقدام پر مجبور ہوجائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ ہماری بہنوں سے سروں سے چادر اڑادی گئی ہے ، حالانکہ پختون روایات کے مطابق پختون قوم اپنی بہنوں کے سروں پر چادر ڈال دیتے ہیں عمران خان صرف شیروانی پہننے کےلئے پختون قوم کو بدنام کررہے ہیں اور پنجاب کو خوش کرنے کےلئے خیبرپختونخوا کے ایم پی اےز پر بے بنیاد الزامات لگائیں گے حالانکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا پرویز خٹک نے خود اراکین اسمبلی کے خرید وفروخت میں حصہ لیا اور پرویز خٹک خود بتائیں کہ انہوں نے سینیٹ کے چیئرمین پر کتنے ووٹ فروخت کئے جنگلہ بس کا واویلہ کرنےوالے عمران خان اور پرویز خٹک نے خود جنگلہ بس کی خاطر پشاور کو کھنڈرات میں تبدیل کرکے اربوں روپے کی کرپشن کی اور جنگلہ بس کو 70 ارب روپے تک پہنچا کر خیبرپختونخوا کو مقروض بناکر صوبے کا بیڑا عرق کردیا ۔ پیر کو ان خیالات کااظہار خیبرپختونخوا اسمبلی میں پی ٹی آئی کے اراکین اسمبلی قربان علی خان، یاسین خلیل، وجیہ الزمان، زاہد درانی، عبیداللہ مایار، نسیم جاوید، نگینہ خان، عبدالحق، زرینہ خان، نسیم حیات، خاتون بی بی، معراج ہمایون اور دیگر تحریک انصاف کے دیگر ایم پی ایز کا نوشہرہ میں قربان علی خان کی رہائشگا ہ پر مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔

ایم پی ایز اور ایم این ایز نے کہا کہ پرویز خٹک نے عمران خان کے گروپ کے ایم پی ایز کو بدنام کرنے کی جو کوشش کی ہے ان کی ہم پرزو ر مذمت کرتے ہیں کیونکہ ہم نے اپنے ضمیر کا سودا نہیں کیا بلکہ پرویز خٹک نے اس مکروہ دھندے میں ایم پی اےز کی خرید وفروخت میں بھرپورکردار ادا کیا اور چیف منسٹر ہاو¿س میں ایم پی ایز کو باقاعدہ رقم دے کر ووٹ استعمال کرنے کی اجازت دی اور ہمیں اس لئے بدنام کیاگیا کہ ہم پرویز خٹک کے کرپشن، اقرباءپروری اور نظریاتی کارکنوں سے ناروا سلوک کی آواز بلند کرتے تھے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز خٹک لاکھ کوشش کریں لیکن حقیقت قوم کے سامنے ضرور آئے گی ہم اور ہماری بہنوں نے قرآن پر حلف اٹھا کر کہا ہے کہ ہم نے پارٹی امیدواروں کو ووٹ دیا ہے جبکہ پرویز خٹک گروپ کے آدمیوں نے ووٹ فروخت بھی کئے اور اپنے آدمیوں کو ٹیلکم پاو¿ڈر سے نہلا بھی دیا ،عمران خان کو کالے کنویں میں پھینک دیاگیا ہے ،کیونکہ ان کو حقیقت کا کوئی علم نہیں ہے ،پرویز خٹک کی ایماءپر تحریک انصاف کا بیڑا عرق کردیا گیا ہے ۔

انہوں نے کہا کہ خیبرپختونخوا میں ارب پتیوں کو سینیٹ کا ٹکٹ جاری کیاگیا ۔انہوں نے خرید وفروخت میں بھرپور حصہ لیا وہ پارٹی کے نظریاتی کارکن نہیں تھے لیکن سرمایہ داروں کو اس لئے ووٹ دیاگیا کہ وہ اپنے لئے ووٹ خرید سکے اور ان ووٹوں کا سودا پرویز خٹک نے کیا انہوں نے کہا کہ پختون قوم نے 2013 کے انتخابات میں عمران خان کو بھاری اکثریت سے کامیاب کرکے اکثریت دلائی تھی لیکن وہ اپنی مفاد کی خاطر کچھ بھی کرسکتے ہیں بلوچستان والے بھی ہمارے بھائی ہیں لیکن سینٹ کے چیئرمین پر پختون قوم کا حق تھا اور چیئرمین سینیٹ بھی خیبرپختونخوا سے ہونا چاہےے تھا۔


ای پیپر