Photo Credit Yahoo

 مسلم لیگ ن کی ایک اور اہم شخصیت پی ٹی آئی میں شامل
23 اپریل 2018 (17:35) 2018-04-23

خیرپور: خیرپور میں مسلم لیگ ن کے ضلعی صدر آصف جیلانی نے پی ٹی آئی میں شمولیت کاا علان کردیا، پی ٹی آئی قیادت نے آصف جیلانی کی پارٹی میں شمولیت کا خیرمقدم کیا ہے۔ پیر کو تفصیلات کے مطابق مسلم لیگ ن کے ضلعی صدرخیرپورآصف جیلانی نے تحریک انصاف کی صوبائی قیادت سے ملاقات کی ۔

ملاقات میں ملکی سیاسی صورتحال پرتبادلہ خیال کیا گیا۔ اس موقع پرآصف جیلانی نے مسلم لیگ ن کوخیرباد کہہ کرپی ٹی آئی میں شمولیت کااعلان کردیا ہے۔آصف جیلانی تحریک انصاف میں شمولیت کا باقاعدہ اعلان پریس کانفرنس میں کریں گے۔ پی ٹی آئی کی قیادت نے آصف جیلانی کی پارٹی میں شمولیت کوکا خیرمقدم کیا ہے۔


ای پیپر