Photo Credit Yahoo

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی کاوشیں بالاآخر رنگ لائیں
23 اپریل 2018 (16:51) 2018-04-23

کراچی: وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کی وفاق کو مسلسل تین خطوط لکھنے کی کاوشیں بالاآخر رنگ لائیں اور کراچی میں بڑھتی ہوئی لوڈشیڈنگ پر سندھ کا مقدمہ لڑنے میں سرخرو ہوئے۔ پیر کوگورنر ہاو¿س میں منعقد کابینہ کمیٹی برائے توانائی میں وزیراعلیٰ سندھ کی درخواست پر وزیراعظم پاکستان شاہد خاقان عباسی نے ہدایت دیتے ہوئے انھیں کہا کہ سوئی گیس کمپنی کو پابند کریں کہ وہ کے الیکٹرک کو مطلوبہ گیس مہیا کرے اور دونوں اداروں کے بیچ جو بھی معاہدے ہونے ہیں وہ 15 روز کے اندر دستخط ہونے چاہئیں۔

جس پر وزیراعلیٰ سندھ وزیراعظم کو اطمینان میں لیتے ہوئے کہا کہ وہ سوئی گیس کمپنی اور کے الیکٹرک کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر ضرور نظر رکھیں گے۔ یاد رہے کہ وزیراعلیٰ سندھ نے وزیراعظم شاہد خاقان عباسی کو تین خطوط لکھنے کے بعد انھوں نے کراچی آنے کا فیصلہ کیا اور کابینہ کمیٹی برائے توانائی اجلاس میں سوئی گیس اور کے الیکٹرک کے درمیان تنازعہ کو حل کروایا۔

اور یہ پہلی مرتبہ ہوا ہے کہ سندھ کے وزیراعلیٰ کو وفاقی کابینہ کمیٹی برائے توانائی میں مدعو کیا گیا۔ بعدازاں وزیراعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے طویل اور غیر اعلانیہ لوڈشیڈنگ کا مسئلہ حل ہونے پر کراچی کی عوام کو مبارک باد بھی پیش کی ۔


ای پیپر