نواز شریف جائیداد بچانے لندن جاتے ہیں : فواد چوہدری
23 اپریل 2018 (15:11) 2018-04-23


لندن :تحریک انصاف کے مرکزی ترجمان فواد چوہدری نے کہاہے کہ نوازشریف قانون کے احترام میں نہیں لندن کی جائیداد بچانے کے لیے عدالت میں جا رہے ہیں ۔ پیر کومانچسٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ نواز فیملی کے خلاف مقدمات بہت تیزی سے سزا کی جانب جارہے ہیں ۔


فواد چوہدر ی کا مزید کہنا ہے کہ نواز شریف کے بیٹے اور سمدھی کیوں پاکستان نہیں جا رہے؟ سمجھ نہیں آ رہا کہ اسحاق ڈار کے مقدمے میں سزا کا اعلان کیوں نہیں ہورہا۔ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ یہ تو کھلا کیس ہے،اڈیالہ جیل لندن کے مہمانوں کے لیے تیار ہو رہی ہے۔


ای پیپر