مائونٹ ایورسٹ 10 بار سر کرنے والے آنگ ریٹا انتقال کرگئے
22 ستمبر 2020 (22:30) 2020-09-22

کھٹمنڈو : دنیا کی سب سے بلندچوٹی مائونٹ ایورسٹ کو 10 بار سر کرنے والے نیپال کے آنگ ریٹا  72 سال کی عمر میں انتقال کر گئے۔

تفصیلات کے مطابق مائونٹ ایورسٹ کو سب سے پہلی بار 10 مرتبہ سر کرنے کا اعزاز اپنے نام کرنے والے آنا ریٹا طویل علالت کے بعد آج نیپال میں انتقال کر گئے ہیں۔ انہوں نے 1983 سے 1996 کے دوران مائونٹ ایورسٹ کو دس بار سر کیا۔ وہ گزشتہ کئی سالوں سے دماغ اور جگر کے عوارض میں مبتلا تھے ۔ ان کا انتقال کھٹمنڈو میں ان کے گھر پر ہوا۔

اینا ریٹا کو ان کی صلاحیتوں کی بنا پر پوری دنیا میں ’’برفائی چیتا‘‘ کہا جاتا تھا۔نیپال کی کوہ پیما تنظیم کی طرف سے ان کی وفات کو بہت بڑا نقصان قرار دیتے ہوئے کہا گیا ہے کہ وہ ایک سٹار تھے ٗ ان کی وفات ملک کیلئے بہت بڑا نقصان ہے اور کوہ پیما ان کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔ 


ای پیپر