چین کا اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکہ کیخلا ف بڑا کھڑاک
22 ستمبر 2020 (21:50) 2020-09-22

جینوا:ٹرمپ کی طرف سے چین کیخلاف زہریلا پروپگینڈا کا بھرپور جواب دیتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ کرونا کے معاملے کو سیاسی بنا کر ہمیں بدنام کرنے کی ناکام کوشش کی جا رہی ہے لیکن ہم دنیا کو بتانا چاہتے ہیں کہ وبا کو شکست دے کر رہینگے ۔

اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بذریعہ ویڈیو لنک خطاب کرتے ہوئے چینی صدر کا کہنا تھا کہ ہم کرونا کو شکست دے کر رہیں گے، وبا کے معاملے کو سیاسی بنا کر چین کو بدنام کرنے کی کوشش کی جارہی ہے جسے ہم مسترد کرتے ہیں۔ چینی صدر نے تاریخی اعلان کرتے ہوئے کہا کہ چین ترقی پذیر ممالک کو ترجیحی بنیادوں پر ویکسین تیار کرنے میں ہر ممکن مدد فراہم کرے گا۔

قبل ازیں امریکی صدر ٹرمپ نے اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی سے بذریعہ ویڈیو لنک کرونا وبا دنیا بھر میں پھیلنے کا الزام چین پر عائد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں اس معاملے کی عالمی سطح پر تحقیقات کرنا چاہیے۔


ای پیپر