ایڈورڈ سنوڈن نے امریکہ کے سامنے گھٹنے ٹیک دئیے
22 ستمبر 2020 (20:49) 2020-09-22

امریکہ کی خفیہ ایجنسی کی معلومات افشا کرنے والے ایڈورڈ سنوڈن امریکی حکومت کو 5 ملین ڈالر ادا کرنے پر رضامند ہوگئے ہیں۔

تفصیلات کے مطابق ایڈورڈ سنوڈن نے حکومت کی اجازت کے بغیر اور سی آئی اے کے ساتھ اپنے معاہدے کی خلاف ورزی  کرتے ہوئے گزشتہ سال ایک کتاب شائع کروائی تھی  جس کے بعد امریکی عدالت کی طرف سے اس پر ایکشن لیا گیا اور اب ایڈورڈ سنوڈن اس بات پر رضا مند ہوگئے ہیںکہ وہ اس کتاب کی رائلٹی اور اس حوالے سے کی گئی تقاریر سے کمانے والے پیسوں میں سے 5 ملین ڈالر ادا کرنے پر تیار ہوگئے ہیں۔

ایڈورڈ سنوڈن نے ابھی تک کتاب کی اشاعت سے 4.2 ملین ڈالر کمائے ہیں جبکہ انہوں نے 56 تقریریں کی ہیں۔تقاریر سے انہوں نے 1.2 ملین ڈالر کمائے ہیں جبکہ وہ ایک تقریر کے 18 ہزار ڈالر لے رہے ہیں۔ یاد رہے کہ ایڈورڈ سنوڈن امریکی خفیہ ایجنسی کے سابقہ کنٹریٹر رہے ہیں جنہوں نے خفیہ معلومات افشا کر دی تھیں جس کے بعد امریکہ کہ بہت سبکی کا سامنا کرنا پڑا تھا۔


ای پیپر