بھارت میں ایک  دن میں 87ہزار کیسز اور تاج محل کی کہانی 
22 ستمبر 2020 (18:37) 2020-09-22

نئی دہلی : مودی کی حکومت نے ایک اور احمقانہ اقدام کر کے پوری دنیا کی نظریں اپنی طرف مبذول کروا لی ہیں۔ جب ایک دن میں بھارت میں 87 ہزار کورونا وائرس کے کیسز سامنے آرہے ہیں تو ایسے موقع پر انہوں نے آگرہ کا مشہور زمانہ تاج محل سیاحوں کے لئے دوبارہ کھول دیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق مودی حکومت اپنے احمقانہ اقدامات کی وجہ سے اس سے قبل بھی عوام کی توجہ کی مرکز بنتی رہتی ہے لیکن اس بار مودی حکومت نے ایک ایسا اقدام اٹھایا ہے کہ پوری دنیا کے ادارے اور میڈیا نے اس پر تنقید کی ہے۔ تاج محل کو گزشتہ چھ ماہ قبل اس لئے بند کر دیا گیا تھا کیونکہ پوری دنیا کورونا وائرس سے نمٹنے میں مصروف تھی۔ 

اب مودی کی حکومت نے تاج محل دوبارہ سیاحوں کیلئے کھول دیا ہے جبکہ اس وقت صورتحال یہ ہے کہ پوری دنیا میں کورونا وائرس میں بہتری آچکی ہے لیکن انڈیا میں اب بھی روزانہ تقریبا 87 ہزار نئے مریض سامنے آرہے ہیں۔ تاج محل کو تقریبا 20 ہزار سیاح روزنامہ دیکھتے تھے جبکہ دوبارہ کھولنے کے بعد بھی بھارتی حکومت کے اعداد و شمار کے مطابق ایک دن میں تقریبا 5 ہزار سیاح دیکھنے آ رہے ہیں۔ 


ای پیپر