file photo

حکومت نے کل سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت دیدی
22 ستمبر 2020 (15:38) 2020-09-22

اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سنٹر نے کل سے دوسرے مرحلے میں اسکولز کھولنے کی اجازت دیدی۔

پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں کل چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کی کلاسز کا باقاعدہ آغاز ہوگا، لیکن سندھ حکومت نے 28 ستمبر سے مڈل اسکول کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

اسد عمر کی زیر صدارت اسلام آباد میں این سی او سی اجلاس میں کل سے مڈل تک کلاسز کا تدریسی عمل شروع کرنے کی اجازت دیدی گئی۔ پنجاب، خیبرپختونخوا اور بلوچستان میں چھٹی سے آٹھویں کلاسز کل سے شروع ہوں گی۔ لیکن، سندھ حکومت کا 28 ستمبر سے مڈل اسکول کھولنے کا فیصلہ۔

وزیر تعلیم سندھ سعید غنی کہتے ہیں کہ 28 ستمبر سے مڈل سکول کھولنے کا فیصلہ صوبے میں پہلے فیز کے کھلنے کے بعد زمینی حقائق کو سامنے رکھ کر کیا تھا۔

وزیر تعلیم خیبرپختونخوا شہرام ترکئی کا کہنا ہے کہ حالات بہتر ہوئے تو بہت جلد پرائمری سکولوں کو بھی کھول دیا جائیگا۔

وزیر تعلیم پنجاب ڈاکٹر مراد راس نے کہا کہ ہم سب کو مل کر اپنا کردار ادا کرنا ہوگا تاکہ یہ سلسلہ کامیابی سے جاری رہ سکے۔

آل پاکستان پرائیویٹ سکولز فیڈریشن نے حکومتی پالیسی اور این سی او سی کے فیصلہ کا خیر مقدم کرتے ہوئے، سندھ کی متضاد پالیسی کو تعلیم دشمنی قرار دیدیا ۔


ای پیپر