file photo

شہباز شریف نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی
22 ستمبر 2020 (13:11) 2020-09-22

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ کے صدر اور اپوزیشن رہنما شہبا زشریف نے اے پی سی سے قبل آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کردی۔

تفصیلات کے مطابق اپوزیشن رہنما شہباز شریف نے آرمی چیف سے ملاقات کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ آرمی چیف سے اے پی سی سے پہلے ملاقات ہوئی تھی، اس ملاقات میں گلگت بلتستان کے حوالے سے بات ہوئی تھی ۔

اپوزیش لیڈر کا کہنا تھا کہ اس ملاقات میں تمام پارلیمانی لیڈرز موجود تھے، ان کا مزید کہنا تھا کہ خبر اگر پبلک ہو گئی ہے تو ، وہ اس سے انکار نہیں کرتے ہیں۔

شہباز شریف نے مزید کہا کہ مسلم لیگ کو دبانے کی کوشش کی جارہی ہے، اندر رہوں یا باہر ،اے پی سی کے فیصلوں پر عملدرآمد ہوگا۔


ای پیپر