فائل فوٹو

ملک بھر میں ڈینگی کے 10ہزار مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے، ظفر مرزا
22 ستمبر 2019 (15:10) 2019-09-22

اسلام آباد: وزیر اعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ڈینگی کے 10ہزار مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے، آئندہ دنوں میں مزید ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ملک بھر میں 10ہزار ڈینگی مریضوں کی تصدیق ہو چکی ہے، پنجاب میں ڈینگی کے 2363، سندھ 2258 جبکہ خیبر پختونخوا میں 1514 مریض ہیں، پنجاب میں 70 فیصد ڈینگی مریضوں کا تعلق پوٹھوہار سے ہے، آئندہ دنوں میں ڈینگی مریضوں کی تعداد میں اضافے کا خدشہ ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی صورتحال پر مکمل نظر ہے، حکومت ڈینگی کی روک تھام کیلئے ہر ممکن اقدامات کر رہی ہے، اسلام آباد میں ڈینگی کنٹرول اینڈ آپریشن سینٹر بنا دیا گیا جبکہ صوبے بھی اپنا کردار ادا کر رہے ہیں، ڈینگی کے بڑھتے کیسز کی وجہ سے نجی ہسپتالوں سے بھی رابطہ کیا ہے۔

بعض سیاسی جماعتیں ڈینگی کے معاملے پر سیاست کر رہی ہیں، ڈینگی کے مسئلے کو سیاسی جماعتیں فٹ بال نہ بنائیں۔ انہوں نے کہا کہ ڈینگی کی صورتحال بہت تشویشناک ہے، مرض پھیلنے کی وجوہات جاننے کیلئے کوشش کرینگے۔


ای پیپر