فوٹو بشکریہ فیس بک

بدھ کو بارش کا نیا سسٹم ملک میں داخل ہو گا: محکمہ موسمیات
22 ستمبر 2019 (12:31) 2019-09-22

کراچی میں سورج کا پارہ ہائی، آج درجہ حرارت 40 ڈگری سینٹی گریڈ تک جانے کا امکان، محکمہ موسمیات نے آج سے کراچی اور صوبہ سندھ کے جنوبی علاقوں میں درمیانی نوعیت کی ہیٹ ویو کی پیشگوئی کر دی۔

اسلام آباد سمیت پنجاب میں موسم گرم اور مرطوب، لاہور اور فیصل آباد میں درجہ حرارت 35 جبکہ ملتان میں 37 سینٹی گریڈ تک پہنچے گا۔

بلوچستان میں آج بھی موسم شدید گرم رہے گا، کوئٹہ 35، لسبیلہ 45، چھور اور سبی میں 43 جبکہ تربت میں پارہ 42 ڈگری سینٹی گریڈ تک جائے گا۔

دوسری جانب محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو بارش کا ایک نیا سسٹم ملک میں داخل ہو گا جس سے اسلام آباد سمیت بالائی پنجاب اور خیبر پختونخوا کے چند مقامات پر گرج چمک کیساتھ بارش کا امکان ہے۔


ای پیپر