پاکستان کو سری لنکا کیخلاف سیریز میں جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہو گی: رمیز راجا
22 ستمبر 2019 (10:31) 2019-09-22

لاہور: سابق کرکٹر رمیز راجا نے کھلاڑیوں کو نڈر ہو کر کرکٹ کھیلنے کا مشورہ دیدیا، کہا ہار سے نہ گھبرائیں کیونکہ ہار کے ڈر کیساتھ کھیلنے والا کبھی بڑا پلیئر نہیں بن سکتا۔

تفصیلات کے مطابق سابق کرکٹر نے کہا کہ پاکستان کو سری لنکا کے خلاف سیریز میں جارحانہ حکمت عملی اپنانا ہو گی، پلیئرز کو بیٹنگ اور بولنگ دونوں میں کچھ نیا کرکے دکھانا ہو گا۔

رمیز راجا کے مطابق اعتماد حاصل کرنے کیلئے پاکستان کے پاس یہ سیریز سنہری موقع ہو گا۔


ای پیپر