’جنگ کیلئے تیار ہیں ‘پا ک فوج کا بھار ت کو منہ توڑ جواب
22 ستمبر 2018 (19:08) 2018-09-22

اسلام آباد :پاک فوج نے بھارتی آرمی چیف کی دھمکی کا منہ توڑ جواب دیدیا ،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ پاکستان ایٹمی قوت ہے اور جنگ کیلئے ہمہ وقت تیار ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف نے پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ کو اس کے کیے کا جواب ضرور دیا جائے گا ،بھارتی دھمکی کے بعد ڈی جی آئی ایس پی آر نے بھارتی حکومت اور فوج کو آئینہ دکھا دیا ،پاک فوج کا کہنا تھا کہ بھارت میں آج آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں ،بھارتی فو ج کو کرپشن چارجز کا سامنا ہے ،ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ،پاکستان ایٹمی قوت ہے اور جنگ کیلئے ہمہ وقت تیار ہیں ۔

 

 

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ ہم نے ملک میں امن و امان کو قائم کیا ہے ،پاکستان امن پسند ملک ہے کسی بھی جارحیت کا منہ توڑ جواب دینے کیلئے پاک فوج ہمہ وقت تیار ہے ۔

ترجمان پاک فوج کا کہناتھا کہ امن چاہتے ہیں لیکن امن کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے اور جنگ اس وقت ہوتی ہے جب کوئی جنگ کیلیے تیار نہ ہو، ہم جنگ کیلیے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ حکومت پاکستان کی آج بھی پیش کش ہے کہ آپ آئیں اور ٹیبل پر بیٹھ کر بات کریں۔ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ جنگ اس وقت ہوتی ہے جب کوئی جنگ کے لیے تیار نہ ہو، پاکستان ایٹمی قوت اور ہم جنگ کے لیے تیار ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کو دہشت گردی کا شکار بنایا گیا لیکن پاکستان نے کامیابی کے ساتھ دہشت گردی کا مقابلہ کیا۔

ان کا کہنا ہے کہ پاکستان نے گزشتہ دو دہائیوں میں امن قائم کیا، ہمیں پتا ہے کہ امن پسندی کی کیا قیمت ہے اور ہم امن پسندی کو آگے لے کر چلنا چاہتے ہیں ۔

ڈی جی آئی ایس پی آر کا کہنا تھا کہ بھارتی حکومت کو کرپشن کے الزامات پر تنقید کا سامنا ہے لیکن بھارتی حکومت نےحالات کا رخ موڑنے کے لیے پاکستان دشمنی کا بیانیہ اپنایا ہے۔

ترجمان پاک فوج کے مطابق جو کہتے تھے کشمیر میں عسکریت پسندی ہے وہ سیاسی تحریک ہے جسے وہ دبا نہیں پارہے ہیں جب کہ بھارت میں آزادی کی تحریکیں چل رہی ہیں ۔انہوں نے کہا کہ بھارتی آرمی چیف کا بیان غیر ذمے دارانہ ہے، ری الائنمنٹ ہورہی ہے اور بہت سے ملکوں سے ہمارے تعلقات بہتری کی طرف جارہے ہیں ۔


ای پیپر