Source : Yahoo

بھارتی آرمی چیف کی گیدڑ بھبکیاں
22 ستمبر 2018 (18:50) 2018-09-22

ممبئی: بھارتی آرمی چیف نے ایک دفعہ پھر پاکستان کو دھمکی دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو اس کی زبان میں ہی جواب دیا جا ئے گا ،پاکستان ہماری کا انتطار کر ے ۔

تفصیلات کے مطابق بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راوت نے دھمکی آمیز بیان میں کہا ہے کہ پاکستان کو درد محسوس کرانے کا وقت آگیا ہے،ان کا کہنا تھا کہ بھارتی فوج کی کاروائی میں ہمیشہ سرپرائز ہوتا ہے ، بھارتی آرمی چیف نے پاکستان پر الزام لگایا کہ پاکستان وہی کر رہا ہے جو کرتا آیا ہے ۔

تفصیلات کے مطابق میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے بھارتی آرمی چیف جنرل بپن راو ت کا کہنا تھا کہ مخالف کوبھی دردکااحساس دلانا چاہیے،پاکستانی فوج سے بدلہ لینے کاوقت آگیا ہے، ہمیں مسلسل نئے ہتھیاروں کی ضرورت ہے۔انہوں نے کہاکہ ہم مخصوص ہتھیارہم ایک حد تک استعمال کر سکتے ہیں، عسکری کارروائی ہمیشہ سرپرائزہوتی ہے جبکہ ہتھیاروں کی خریداری جاری رہے گی۔


ای پیپر