بی ایم ڈبلیو کی ہزاروں گاڑیاں ناقص نکلیں
22 ستمبر 2018 (17:00) 2018-09-22

بیجنگ:جرمن آٹو میکر بی ایم ڈبلیو نے 7800کاریں واپس منگوا لیں ، ان گاڑیوں کے ایگزاسٹ گیس ری سرکولیشن (ای جی آر)سسٹم میں خرابی پیدا ہو گئی تھی یا ان کا فیول پمپ سسٹم خراب ہو گیا تھا ۔ بی ایم ڈبلیو چائنہ آٹو موٹیوٹریڈنگ لمیٹڈ جن 929درآمدکردہ ڈیزل ایکس فائیو گاڑیوں کو واپس منگوا رہی ہے وہ 19جولائی 2013اور5جون2015کے درمیان تیار کی گئی تھیں ۔

سرکاری انتظامیہ برائے مارکیٹ ریگولیشن کے مطابق گاڑیوں کی واپسی29اکتوبر سے شروع ہوگی ۔ دیگر6912درآمد کردہ منی اوپر گاڑیاں 6جون 2017اور21جون2018کے درمیان تیار کی گئی تھیں ان کی واپسی15اکتوبر سے شروع ہوگی ۔ کمپنی گاڑیوں میں پائے جانیو الے نقائص بلا معاوضہ درست کرے گی ۔ 


ای پیپر