فوٹوبشکریہ فیس بک

ایران کے صوبہ آہواز میں فوجی پریڈ کے دوران حملے میں 24 افراد جا بحق
22 ستمبر 2018 (16:27) 2018-09-22

تہران: ایران کے صوبہ آہواز میں فوجی پریڈ کے دوران حملے میں 24 افراد جا بحق اور 30 زخمی ہوگئے۔ زخمیوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران کے جنوب مغربی صوبے آہواز میں فوجی پریڈ جاری تھی کہ اس دوران 4 سے 5 مسلح افراد کی جانب سے فائرنگ کی گئی۔ سرکاری ٹی وی کا کہنا ہے کہ حملہ عسکریت پسندوں کی جانب سے کیا گیا ہے۔ حملہ کرنے والے تمام دہشتگردوں کوہلاک کر دیا گیا۔

ایرانی وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ پریڈ پر حملہ امریکی حمایت یافتہ غیر ملکیوں عسکریت پسندووں نے کیا ہے۔

میڈیا رپورٹس کے مطابق حملے کے بعد سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے۔ پاکستان نے فوجی پریڈ پر حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔


ای پیپر