ہر بچہ ایک لاکھ 17ہزار روپے کا مقروض ہے: چیف جسٹس
22 ستمبر 2018 (16:16) 2018-09-22

چترال: چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ ہمیں پاکستانیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ، ہر بچہ ایک لاکھ 17ہزار روپے کا مقروض ہے ، پاکستان کے دشمن سازشوں میں مصروف ہیں ، حکمران عوام کی زندگی بہتر بنانے کی کوشش کریں ۔

  چیف جسٹس نے ڈسٹرکٹ بار اور ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا۔ ہفتہ کو چیف جسٹس ثاقب نثار نے ڈسٹرکٹ بار اور ڈی ایچ کیو اسپتال کا دورہ کیا۔ چیف جسٹس نے کہا کہ ہمیں پاکستانیت کو اجاگر کرنے کی ضرورت ہے ،پاکستان کے دشمن سازشوں میں مصروف ہیں ، ہر بچہ ایک لاکھ 17ہزار روپے کا مقروض ہے ،ہمیں قرضوں سے چھٹکارا پانے کیلئے قدم اٹھانا ہوگا ، حکمران عوام کی زندگی بہتر بنانے کی کوشش کریں ۔


ای پیپر