اڈیالہ جیل میں فون لیجانے پر علیم خان نے بھی سخت نوٹس لے لیا 
22 ستمبر 2018 (15:17) 2018-09-22

لاہور:سینئر صوبائی وزیر عبدالعلیم خان نے جیل میں موبائل فون لے جانے اور شریف فیملی کی تصاویر بنانے کے معاملے کا سخت نوٹس لیتے ہوئے واقع کی تحقیقات کا حکم دیدیا۔

سینئر پنجاب وزیر عبدالعلیم خان نے کو سابق وزیراعظم نوازشریف اور ان کی فیملی کی رہائی پر اڈیالہ جیل میں تصاویر بنانے اور موبائل فون لے جانے کے معاملے پر جیل قوانین کی خلاف ورزی پر تحقیقات کا حکم دیدیا۔ سینئر وزیر پنجاب نے آئی جی جیل خانہ جات سے تمام معاملے کی رپورٹ بھی پیر تک طلب کر لی ۔ 


ای پیپر