فوٹوبشکریہ فیس بک

ایشیا کپ: سپر فور مرحلے میں روایتی حریف ٹیموں کا کل جوڑ پڑے گا
22 ستمبر 2018 (13:15) 2018-09-22

دبئی: ایشیائی کرکٹ جنگ کے سپر فور مرحلے میں روایتی حریف پاکستان اور بھارت کی ٹیموں کا کل جوڑ پڑے گا۔ دوسرے میچ میں افغانستان اور بنگلہ دیش مدمقابل ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق ٹورنامنٹ میں آج ریسٹ ڈے ہے، سپر فور مرحلے میں بڑا ٹاکرا کل پاکستان اور بھارت کے درمیان کھیلا جائے گا۔ شائقین کو مایوس کرنیوالے پاکستانی کھلاڑی پرانی غلطیوں کو نہ دہرانے کیلئے پرعزم ہیں۔

دوسری جانب 6 بار کی چیمپئن بھارتی ٹیم ایونٹ میں ناقابل شکست ہے اور گروپ میچ کی طرح سپر فور میں بھی کامیابی کیلئے پرامید ہیں۔ جبکہ 2 بار کے چیمپئن پاکستانی شاہین دبئی کے میدان میں اپنے اچھے ریکارڈ کا تسلسل برقرار رکھنے کیلئے پرجوش۔

یاد رہے کہ دن کے دوسرے میچ میں افغانستان اور بنگلہ دیش ابوظہبی میں آمنے سامنے ہوں گے۔


ای پیپر