فوٹوبشکریہ فیس بک

فاروق ستار نے این اے 245 کے انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا
22 ستمبر 2018 (12:24) 2018-09-22

کراچی: ایم کیوایم پاکستان کے رہنما فاروق ستار نے این اے 245 کے انتخابی نتائج چیلنج کرنے کا اعلان کردیا۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فاروق ستار نے کہا کہ الیکشن ٹربیونل میں ثبوت اور گواہ پیش کرینگے، امید ہے فیصلہ حق میں آئے گا۔ متحدہ رہنما نے اپنے مستقبل کا فیصلہ عوام پر چھوڑ دیا۔

انہوں نے کہا کہ انتخابی قوانین کی سنگین خلاف ورزیاں ہوئی ہیں، ووٹوں کی گنتی کے دوران کیمرے کیوں بند کئے گئے؟ ووٹوں کی گنتی کے دوران کی ریکارڈنگ ہمیں دکھائی جائے، ہمیں 6 گھنٹے کی ووٹوں کی گنتی کی ریکارڈنگ چاہئے۔ جو ایجنٹ اندر بیٹھے ہوئے تھے انہیں باہر نکال دیا گیا، پریذائیڈنگ آفیسر نے ہمیں فارم 45 بھی نہیں دیئے، ہم نے بعد میں درخواستیں دے کر فارم 45 اور 46 آر او کے دفتر سے حاصل کیا۔

فاروق ستار نے مزید کہا کہ پولنگ میں بھی ہیرا پھیری کی گئی، ایک خاص نقطہ ہے جو ابھی نہیں بتاؤں گا، یہ نقطہ اس لئے نہیں بتا رہا کہ سامنے والے تیاری کرکے آ جائیں گے۔

رہنما ایم کیو ایم نے یاد کروایا کہ وزیراعظم عمران خان نے کہا تھا جتنے حلقے کھولنے ہوں کھول لیں گے۔

لاؤڈ سپیکر ایکٹ کی خلاف ورزی کے معاملے پر فاروق ستار سٹی کورٹ میں پیش ہوئے عدالت نے مقدمہ میں پولیس فائل طلب کرتے ہوئے سماعت تین اکتوبر تک ملتوی کردی۔


ای پیپر