فوٹوبشکریہ فیس بک

اڈیالہ جیل سے رہائی کا تیسرا روز، نواز شریف آج سیاسی بیٹھک سجائیں گے
22 ستمبر 2018 (11:34) 2018-09-22

لاہور: اڈیالہ جیل سے رہائی کا تیسرا روز، سابق وزیراعظم نواز شریف آج جاتی امراء میں سیاسی بیٹھک سجائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف ، حمزہ شہباز، شاہد خاقان عباسی اور خواجہ سعد رفیق سمیت دیگر لیگی رہنماؤں سے میل ملاقاتیں کرینگے۔ مشاورتی ملاقاتوں میں عدالتی کیسز اور ضمنی الیکشن اور سیاسی صورتحال سمیت دیگر امور زیر بحث آئیں گے۔

واضح رہے کہ رہائی سے لیکر اب تک سیاسی منظر نامے پر شریف خاندان کی طرف سے خاموشی ہے۔ تاہم متوالوں کو آئندہ لائحہ عمل کے لئے قیادت کے سگنلز کا انتظار ہے۔

 

 

 

 

 

 


ای پیپر