ٹرمپ کی پاگل باتوں پر سوچنے کی ضرورت نہیں: براک اوباما 
22 اکتوبر 2020 (18:22) 2020-10-22

فلاڈلفیا:سابق امریکی صدر براک اوباما بھی ڈونلڈ ٹرمپ کیخلاف میدان میں آگئے ہیں اور انہوں دونلڈ ٹرمپ کو تفرقہ پھیلانے اور غیر حقیقی زندگی میں رہنے والا قرار دیا ہے۔

انتخابی مہم کے دوران جوبائیڈن کی حمایت میں  ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سابق امریکی صدر براک اوباما نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کے تفرقہ پھیلانے والے بیانات، اوول آفس میں ان کا ٹریک ریکارڈ اور سازشی نظریات کو ری ٹویٹ کرنے کی عادت کو ہدف بنایا۔

ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا کہ جو بائیڈن اور کمالہ حارث کے ہوتے ہوئے آپ کو ہر روز ان( ٹرمپ) کی پاگل باتوں کے بارے میں سوچنے کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ بہت بڑا فائدہ ہے، آپ کو ہر روز ان کے بارے میں بحث کرنے کی ضرورت نہیں ہوگی، یہ تھکادینے والا نہیں ہوگا۔ڈونلڈ ٹرمپ نے کوئی کام کرنے یا کسی کی مدد کرنے میں کوئی دلچسپی ظاہر نہیں کی۔دو مرتبہ امریکی صدر رہنے والے ڈیموکریٹک پارٹی کی مشہور شخصیت براک اوباما کورونا وائرس سے نمٹنے کے لیے ٹرمپ کے اقدامات پر تنقید کی اور کہا کہ صدر خود وائرس کا شکار ہوگئے۔

انہوں نے کہا کہ ڈونلڈ ٹرمپ اچانک سے ہم سب کی حفاظت نہیں کریں گے، وہ اپنی حفاظت کے لیے بنیادی اقدامات بھی نہیں اٹھا سکتے۔یہ کوئی ریئلٹی شو نہیں بلکہ خود حقیقت ہے اور ہم میں سے دیگر لوگوں کو بھی اس کے نتائج سے گزرنا پڑا ہے کہ کیونکہ وہ اپنے کام کو سنجیدگی سے کرنے کے لیے خود کو نااہل ثابت کر رہے ہیں۔


ای پیپر