آل رائونڈر محمد نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ، محمد عامر کی مبارکباد 
22 اکتوبر 2020 (14:50) 2020-10-22

 اسلام آباد :قومی کرکٹ ٹیم کے آل رائونڈر محمد نواز کے ہاں بیٹے کی پیدائش ہوئی ہے جس کی اطلاع اْنہوں نے اپنے سوشل میڈیا پیغام میں دی ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ٹوئٹ کرتے ہوئے محمد نواز نے لکھا کہ اللّہ تعالیٰ نے مجھے اور میری اہلیہ کو بیٹے کی نعمت سے نواز ہے۔قومی کرکٹر نے اپنے بیٹے کا نام بتاتے ہوئے لکھا کہ میں نے اپنے بیٹے کا نام ’زریان خان‘ رکھا ہے۔

محمد نواز نے اپنے تمام چاہنے والوں سے درخواست کی کہ اْنہیں اور اْن کے اہلخانہ کو دْعائوں میں لازمی یاد رکھیں۔قومی کرکٹر نے اپنے ٹوئٹ میں ہیش ٹیگ الحمداللّہ کا بھی استعمال کیا۔دوسری جانب قومی کرکٹ ٹیم کے فاسٹ بائولر محمد عامر نے بھی محمد نواز کو بیٹے کی پیدائش پر مبارکباد دی ہے۔

واضح رہے کہ قومی کرکٹر محمد نواز سال 2018 میں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے، ان کی شادی کی تقریب جنوبی افریقہ  کے شہر کیپ ٹاؤن میں ہوئی تھی۔

محمد نواز کی شادی سعودی نژاد جنوبی افریقن ازدی ہار کے ساتھ ہوئی جو شعبہ میڈیکل سے منسلک ہیں۔پی ایس ایل 2017 میں عمدہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے قومی کرکٹر محمد نواز نے گزشتہ سال ہی اپنے انٹرنیشنل کرکٹ کیرئیر کا آغاز کیا۔


ای پیپر