Image Source : File Photo

رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی کی پرویز خٹک سے ملاقات
22 اکتوبر 2019 (17:17) 2019-10-22

اسلام آباد :اپوزیشن رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی کا حکومتی کمیٹی کے سربراہ پرویز خٹک سے اہم ملاقات ہوگئی ۔

رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی نے حکومتی کمیٹی کے سبربراہ پرویز خٹک اور صادق سنجرانی سے ملاقات کی تصدیق کر دی ، اکرم درانی کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی مشاورت کرکے بتائے گی حکومت مذاکرات کرنا چاہتی ہے یانہیں ۔

دوسری طرف پرویزخٹک کا کہنا تھا کہ حکومتی کمیٹی کا اجلاس ایوان صدر میں بلایا ہے مشاورت کرکے رہبر کمیٹی کے سربراہ اکرم درانی سے رابطہ کرینگے ، اکرم درانی نے حکومتی کمیٹی کے ارکان اور سربراہ کو اپنے مطالبات سے بھی آگاہ کیا ۔


ای پیپر