نواز شریف کے کچھ خون کے ٹیسٹوں کی رپورٹ غیر تسلی بخش ہے :پرنسپل سروسز ہسپتال
22 اکتوبر 2019 (16:42) 2019-10-22

لاہور : نواز شریف کی تازہ ترین خون کے ٹیسٹوں کی رپورٹ کو سروسز ہسپتال لاہور کے پرنسپل پروفیسر ایاز محمود نے غیر تسلی بخش قرارد یدیا ۔

سروسز ہسپتال کے پروفیسر ایاز کے مطابق نواز شریف کے کچھ ٹیسٹ نارمل تھے لیکن کچھ ٹیسٹ  تسلی بخش  نہیں جنہیں تصدیق کیلئے دوبارہ کروا رہے ہیں ،ہسپتال ذرائع کے مطابق نواز شریف کے پلیٹ لیٹس خطر ناک حد تک گر گئے ہیں ،خبروں کے مطابق ان کے پلیٹ لیٹس 10ہزار سے کم ہو کر 2ہزار رہ گئے ہیں ،پلیٹ لیٹس لگانے کیلئے خون کے نمو نے لیے جا رہے ہیں ۔

وزیر صحت پنجاب کے مطابق نواز شریف کو ایک وائٹ سیل بیگ لگادیا گیا ہے ،ان کو بہترین طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں


ای پیپر