بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعویٰ کے ساتھ کھڑا نہ رہ سکا
22 اکتوبر 2019 (11:56) 2019-10-22

راولپنڈی :ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل آصف غفور نے کہا ہے کہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے آرمی چیف کے دعویٰ کے ساتھ کھڑا نہ رہ سکا۔

 ٹوئٹر پر اپنے بیان میں ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ بھارتی ہائی کمیشن اپنے ارمی چیف کے دعویٰ کیساتھ کھڑانہ رہ سکا۔انہوں نے کہاکہ اخلاقیات سے عاری بھارتی ہائی کمیشن کاکوئی اہلکارسفارتکاروں کے ہمراہ ایل اوسی جانے کیلئے نہ پہنچا۔ڈی جی آئی ایس پی آر نے کہاکہ غیرملکی سفارتکاراورمیڈیالائن آف کنٹرول پرسچ سامنے لائیں گے۔


ای پیپر