سکرین شوٹ

نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز کا والد کو زہر خورانی کا خدشہ
22 اکتوبر 2019 (09:06) 2019-10-22

اسلام آباد: نواز شریف کے صاحبزادے حسین نواز نے والد کو زہر خورانی کا خدشہ ظاہر کردیا ہے، اپنے ٹویٹ میں حسین نواز کا کہنا تھا کہ یہ آج کا نہیں بہت عرصے سے طے شدہ طبی معاملہ ہے کہ پلیٹ لیٹس کی کمی کی ایک وجہ زہر بھی ہو سکتی ہے، جو کسی صورت میں دیا جا رہا ہو۔ اگر میاں صاحب کو کوئی نقصان پہنچا تو، سب جانتے ہیں کون لوگ اس کے ذمہ دار ہونگے۔

واضح رہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی طبیعت ناساز ہونے پر سروسز ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق نواز شریف کا ڈینگی ٹیسٹ نیگیٹو آیا ہے، ان کی حالت خطرے سے باہر ہے۔

سروسز ہسپتال کے وی آئی پی کمرے کو نیب کی سب جیل قرار دے دیا گیا ہے، ڈاکٹرز کے علاوہ کسی کو بھی نواز شریف سے ملاقات کی اجازت نہیں ہو گی، نیب اور پولیس اہلکار ہسپتال میں تعینات رہیں گے۔


ای پیپر