عمران خان کے خلاف بھی سازش تیار,سنسنی خیز انکشافات
22 اکتوبر 2018 (21:52) 2018-10-22

کراچی:متحدہ قومی موومنٹ میں فاروڈ بلاک کی تصدیق ہو گئی۔ ایم کیو ایم کے ناراض رہنمائوں نے خالد مقبول صدیقی کو حکومت چھوڑنے کا مشورہ دے دیا۔

کراچی میں متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) پاکستان کے ناراض رہنماﺅں کامران ٹیسوری اور شاہد پاشا نے پریس کانفرنس کی۔کامران ٹیسوری نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ خالد مقبول صدیقی اور رابطہ کمیٹی سے ملنے کو تیار ہیں لیکن ایم کیو ایم فوری طور پر حکومت سے باہر آ جائے۔ رابطہ کمیٹی کے سابق ڈپٹی کنوینئر شاہد پاشا نے کہا کہ ایم کیو ایم میں بھتہ خوری اور ٹارگٹ کلنگ کی وجہ سے عوام ناراض ہیں، موٹر سائیکلوں پر آنے والے لوگ آج بنگلوں کے مالک بن گئے ہیں۔

شاہد پاشا نے کہا کہ انٹرا پارٹی الیکشن کے بجائے رہنماﺅں کی بنیادی رکنیت ہی ختم کر دی جائے، اس تمام تر صورتحال میں پارٹی میں احتساب کمیٹی بنانے کی ضرورت ہے۔ایم کیو ایم پاکستان کے ناراض رہنماﺅں نے دعوی کیا کہ وزیراعظم عمران خان کے خلاف بھی سازش تیار ہو گئی ہے، ان کے پاس صرف 8 مہینے ہیں۔

رابطہ کمیٹی کے سابق رکن شاہد پاشا نے کہا ہے کہ پارٹی میں برائی کی وجہ سے عوام ایم کیو ایم سے نارض ہیں، پارٹی میں اینٹی کرپشن یونٹ بنانا وقت کی ضرورت ہے۔دونوں رہنماﺅں نے الیکشن میں شکست کی اصل وجہ پارٹی میں کرپشن کو قرار دے دیا۔


ای پیپر