ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا
22 اکتوبر 2018 (18:00) 2018-10-22

سپاٹ فکسنگ میں بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے عندیہ دے دیا، جتنا کیرئیر باقی ہے اس میں ٹیم اور اپنے مداحوں کیلئے اچھا کھیل پیش کرونگا۔

ویرات کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ کھیلا ہوں اور اپنی قابلیت ، محنت اور لگن سے اوپر آیا ہوں ، ملک کی نمائندگی کرنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے۔

بھارتی کپتان نے مزید کہا کہ میں نے اپنے ملک کی طرف سے کھیلتے ہوئے ہمیشہ کھیل کو انجوائے کیا ہے اور اس کھیل نے مجھے وہ سب کچھ دیا، جس کی تمنا سب کرتے ہیں۔ ہر میچ میں اچھا کرنا ہی ہم سب کا کام ہے، کوشش کرتے ہیں کہ ہر میچ میں ٹیم کامیاب ہو اور ملک کی عزت اور وقار بڑھے۔

دنیائے کرکٹ میں سپاٹ فکسنگ کا ایک اور طوفان آگیا جس میںبڑے بڑے بُرج اپنی لپیٹ میں لے لیے ،اب خبر کے مطابق ویرات کوہلی نے سپاٹ فکسنگ میں نام آنے کے بعد ریٹائرمنٹ کا عندیہ دیدیا ہے ۔

بھارتی کرکٹ ٹیم کے کپتان ویرات کوہلی نے ریٹائرمنٹ کے حوالے سے عندیہ دے دیا، جتنا کیرئیر باقی ہے اس میں ٹیم اور اپنے مداحوں کیلئے اچھا کھیل پیش کرونگا، ویرات کوہلی کا مزید کہنا تھا کہ میں ہمیشہ ایمانداری کے ساتھ کھیلا ہوں اور اپنی قابلیت ، محنت اور لگن سے اوپر آیا ہوں ، ملک کی نمائندگی کرنا ہر کھلاڑی کی خواہش ہوتی ہے۔

ای پیپر