دیپکا اور رنویر کی شادی کا کارڈ سوشل میڈیا پر وائرل 
22 اکتوبر 2018 (16:54) 2018-10-22

ممبئی:بالی ووڈ اداکارہ دپیکا پڈوکون اور اداکار رنویر سنگھ نے اپنی شادی کا دعوت نامہ سوشل میڈیا پر جاری کردیا۔دونوں اداکاروں کی شادی 14 اور 15 نومبر کو اٹلی کے خوبصورت مقام ’لیک کومو‘ میں ہوگی جس میں ان کے خاندان اور قریبی دوستوں کو مدعو کیا گیا ہے۔

دپیکا اور رنویر نے اپنی شادی کا باقاعدہ اعلان سوشل میڈیا پر دعوت نامہ پوسٹ کرکے کیا۔اداکار جوڑی کی شادی کا کارڈ انگلش اور ہندی زبانوں میں ہے جس میں شادی کی تاریخ 14 اور 15 نومبر 2018 درج ہے۔بالی وڈ کی کامیاب تصور کی جانی والی جوڑی کی شادی میں مہمانوں کے حوالے سے تاحال تفصیلات سامنے نہیں آسکی ہیں لیکن شادی کے اعلان کے بعد فلمی شخصیات کی جانب سے مبارکباد کا سلسلہ جاری ہے۔

بالی وڈ ہدایت کار کرن جوہر، عالیہ بھٹ، سدھارت ملہوترا اور ابھیشیک بچن سمیت کئی شخصیات نے ٹوئٹر پر ہی مبارکباد دی اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ یاد رہے کہ دپیکا پڈوکون اور رنویر سنگھ کی جوڑی نے کئی بلاک بسٹر فلمیں کی ہیں جس میں ’رام لیلا‘، ’باجی راؤ مستانی‘ اور ’پدماوت‘ شامل ہیں۔


ای پیپر