شیریں مزاری بھی کوک سٹوڈیو کے ’’کوکورینا‘‘ کے ناقدین میں شامل 
22 اکتوبر 2018 (16:27) 2018-10-22

اسلام آباد:وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری کو احد اور مومنہ کی آواز میں ’’ کوکورینا ‘‘ بالکل پسند نہیں آیا۔ کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں پیش کیے گئے احد رضا میر اور مومنہ مستحسن کے گانے ’’کوکو رینا‘‘ پر مداحوں کی تنقید کا سلسلہ تو جاری ہی تھا کہ اب اس میں وفاقی وزیر برائے انسانی حقوق شیریں مزاری نے بھی اپنا حصہ ڈال دیا۔

تفصیلات کے مطابق کوک اسٹوڈیو سیزن 11 میں احد رضا میر کا ڈیبیو گانا ’کوکو کورینا‘ 19 اکتوبر کو ریلیز کیا گیا تھا، جس میں انہوں نے گلوکارہ مومنہ مستحسن کے ساتھ گلوکاری کی تھی۔’کوکو کورینا‘ لیجنڈری چاکلیٹی ہیرو وحید مراد پر فلمایا گیا احمد رشدی کا گانا ہے جو آج تک مقبول ہے، تاہم کوک اسٹوڈیو میں پیش کیا گیا اس گانے کا ریمیک ورڑن مداحوں کو متاثر کرنے میں ناکام ہوگیا۔

دوسری جانب شیریں مزاری نے کوکو اسٹوڈیو کا’’کوکو کورینا‘‘ سننے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر کے ذریعے اپنے جذبات کا بھرپور انداز میں اظہار کیا۔پی ٹی آئی رہنما نے لکھا، خوفناک! ایک عظیم کلاسک کو تباہ کر دیا گیا۔ کوک اسٹودیو نے اس کلاسک گانے کے اس طرح سے قتل عام کی اجازت آخر کیوں دی؟


ای پیپر