فیصل آباد میں دو سگے بھائیوں کا غیر انسانی قتل 
22 اکتوبر 2018 (16:21) 2018-10-22

فیصل آباد : فیصل آباد میں دو سگے بھائیوں کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔ پولیس نے دونوں مقتولین کی نعشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

پولیس کے مطابق دوہرے قتل کا واقعہ مرید والا کے علاقہ کھدر والا میں پیش آیا۔ مقتول نیک محمد اور طالب کو رات کے وقت سوتے ہوئے قتل کیا گیا۔ پولیس نے دونوں مقتول بھائیوں کی نعشیں تحویل میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔ اہل خانہ نے نیک محمد کے سوتیلے بیٹے عدنان پر قاتل ہونے کا شبہ ظاہر کیا ہے۔ عدنان رات باپ کو ملنے آیا تھا اور واردات کے بعد سے غائب ہے۔


ای پیپر