روسی فوجی دستہ تربیتی مشقوں کیلئے پاکستان پہنچ گیا
22 اکتوبر 2018 (16:08) 2018-10-22

راولپنڈی : روسی فوج کا دستہ پاک روس تربیتی مشقوں میں حصہ لینے پاکستان پہنچ گیا۔

 آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس مشترکہ تربیتی مشقوں کا نام ’’درزبہ تھری‘‘ رکھا گیا ہے۔ آئی ایس پی آر کے مطابق پاک روس باہمی تربیتی تعاون کے تحت یہ تیسری مشقیں ہیں۔ پاک روس پہلی مشترکہ تربیتی مشقیں پاکستان میں 2016ء کے دوران ہوئی تھیں۔ پاک روس دوسری تربیتی مشقیں 2017ء کے دوران روس میں ہوئی تھیں۔


ای پیپر