فوٹوبشکریہ فیس بک

آصف زرداری گھبرائیں نہیں آپ کی باری بھی آنے والی ہے: فیاض الحسن چوہان
22 اکتوبر 2018 (14:32) 2018-10-22

لاہور: صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ سابق صدر آصف علی زرداری کے بیان پر بڑی حیرت ہوئی۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فیاض الحسن چوہان نے کہا کہ آصف زرداری سے متعلق یہ کہنا غلط نہ ہو گا کہ نو سو چوہے کھا کر بلی حج کو چلی۔ آصف زرداری نے اپنے دور حکومت میں بی بی کے قاتلوں کو پکڑنا تو دور سراغ لگانا بھی پسند نہ کیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آصف زرداری نے معیشت کا جنازہ نکالا اور اداروں کو تباہ کیا۔ آصف زرداری گھبرائیں نہیں آپ کی باری بھی آنے والی ہے۔ مودی کے یاروں نے کشمیر کاز کی پیٹھ میں چھرا گھونپا۔ واحد سیاستدان ہوں جس نے بھارتی اسٹیبلشمنٹ کو للکارا۔

صوبائی وزیر اطلاعات و نشریات نے حمزہ شہباز سے گزارش کی کہ وہ اسمبلی میں تشریف لے آئیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیراعظم اور وزیراعلیٰ کی جانب سے ہدایت ہے کہ میڈیا کیلئے کوئی منفی پہلو نہیں ہونا چاہئے۔


ای پیپر