فوٹوبشکریہ فیس بک

سعودی قونصلیٹ میں صحافی کے قتل کی وضاحت ضروری ہے: طیب اردوان
22 اکتوبر 2018 (13:28) 2018-10-22

انقرہ: ترک صدر رجب طیب اردوان کا کہنا ہے کہ ایک دو روز میں تمام حقائق منظر عام پر لائیں گے اور سب لوگوں کو انصاف فراہم کیا جائے گا جبکہ ترک حکام نے خشوگی کی منگیتر کو حفاظتی تحویل میں لے لیا ہے۔

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ اور ترک ہم منصب طیب اردوان کے درمیان ٹیلی فون پر رابطہ ہوا دونوں رہنماؤں نے اتفاق کیا کہ سعودی قونصلیٹ میں صحافی جمال خشوگی کے قتل کی وضاحت ضروری ہے۔

دوسری جانب سعودی فرمانروا اور ولی عہد نے مقتول صحافی جمال خشوگی کے بیٹے سے اظہار تعزیت کیا ہے۔ جرمنی نے بھی خشوگی کے قتل کی تحقیقات تک سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت بند کرنے کا اعلان کر دیا۔


ای پیپر