فوٹوبشکریہ فیس بک

22 اکتوبر 2018 (12:48) 2018-10-22

اسلام آباد :عوام کیلئے اپنا گھر"نیا پاکستان ہاؤسنگ پروگرام " رجسٹریشن کا آج سے آغاز ہو رہا ہے۔

پہلے مرحلے میں اسلام آباد، فیصل آباد، کوئٹہ، سکھر، سوات، مظفرآباد اور گلگت شامل ہیں۔ اسلام آباد میں نادرا میگا سینٹر اور بلیو ایریا میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔

فیصل آباد، سکھر، سوات، گلگت میں فارم ڈی سی آفس جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ کوئٹہ نادرا اور مظفرآباد میں ڈی سی آفس میں فارم جمع کرائے جاسکتے ہیں۔ فارم 12 دسمبر تک مختص کردہ ہاؤسنگ پروگرام آفس میں جمع کرائے جاسکتے ہیں۔


ای پیپر