کشمیر کا مسئلہ حل کرنے کا وقت آ گیا :عمران خان
22 اکتوبر 2018 (12:40) 2018-10-22

اسلام آباد:وزیر اعظم عمران خا ن نے کشمیر میں جاری قتل عام کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ وقت آگیا بھارت کشمیر کا مسئلہ یو این کی قراردادوں کے مطابق کشمیریوں کی مرضی کے مطابق کرے۔

وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائیڈ ٹویٹر پر اپنے ایک پیغام میں کہا ہے کہ پاکستان کشمیر میں بھارتی فورسز کی جانب سے معصوم شہریوں کے قتل عام کی مزمت کرتا ہے بس اب بہت کشمیریوں پر ظلم ہو گیا وقت آگیا ہے کہ بھارت تنازعہ کشمیر کو کشمیری عوام کی مرضی کے مطابق بات چیت سے حل کرے کیونکہ یہی خطے سمیت پاکستان اوربھارت کے مفاد میں ہے۔


ای پیپر