فوٹوبشکریہ فیس بک

وزرا کیخلاف کرپشن کی تحقیقات کی خبر میں حقیقت نہیں ہے: فواد چوہدری
22 اکتوبر 2018 (12:12) 2018-10-22

اسلام آباد: وزیر اطلاعات و نشریات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ وزرا کے خلاف تحقیقات کی خبر میں حقیقت نہیں ہے۔ وزیراعظم نے کسی وزیر کے خلاف نا تو کوئی بات کی اور نہ ہی تحقیقات کا حکم دیا۔ انہوں نے زور دیا ہے کہ وہ کسی بھی قسم کی کرپشن برداشت نہیں کریں گے۔

گزشتہ ہفتے کو کابینہ اجلاس کے دوران تمام سرکاری افسروں کو کمرے سے نکالنے کے بعد وزرا سے خطاب کے دوران وزیر اعظم نے اپنے 3 وزرا کے کرپشن میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا تھا۔

عمران خان نے کہا تھا کہ میری کرپشن کے خلاف 22 سالہ جدوجہد ہے اور میں اس پر سمجھوتہ نہیں کروں گا۔ وزیر اعظم کے انکشاف پر کابینہ روم کے شرکاء پر سکتہ طاری ہو گیا۔


ای پیپر